گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ‘جی بی میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں دونوں سیاسی جماعتوں کو اپنی حیثیت کا بخوبی اندازا ہو جانا چاہیے

مسلم لیگ(ن)ہٹیاں بالا کے صدر فرید خان کا کارنر میٹنگ سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 15:14

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن)ہٹیاں بالا کے صدر فرید خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی کو مسترد کر دیا جی بی میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں دونوں سیاسی جماعتوں کو اپنی حیثیت کا بخوبی اندازا ہو جانا چاہیئے جی بی میں منعقد والے انتخابات کے آزاد کشمیر پرگہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں آزاد خطہ میںآ نے والا دور مسلم لیگ(ن)کا دور ہے مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر میں قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے انتخابات 2016کا بگل بج چکا ہے مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر کا ناٹو کے مقام پر منعقد کیا جانے والا جلسہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے مسلم لیگ(ن)کی فتح نوشتہ دیوار ہے ناٹو جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جلسہ میں کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہو گی اور اس موقع پرکثیر تعداد میں دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان مستعفی ہو کر مسلم لیگ(ن)میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار فرید خان نے یہاں ناٹو جلسہ کے سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کارکنان سے کارنرمیٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انصرمنظور،کبیر ہمدانی،تصویر نقوی،ڈاکٹر منیر ہمدانی،واجد ہمدانی،امتیاز ہمدانی،اسد علی،طاہر فاروق رئیسانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے فرید خان نے کہا کہ ہٹیاں بالامیں ناٹوجلسہ مخالفین سیاسی جماعتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا آنے والا دور مسلم لیگ(ن)کا دور ہو گا آزادخطہ میں مسلم لیگ(ن)اقتدار حاصل کرنے کے بعد آزادکشمی میں حقیقی تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :