بالائی نیلم گرین گولڈ محکمہ جنگلات کے اہلکاران وآفیسران کے نرغے میں، بھتہ ملنے پر ڈی ایف او شاردہ ڈویژن بھی خاموش

ہفتہ 13 جون 2015 15:05

نیلم ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) بالائی نیلم گرین گولڈ محکمہ جنگلات کے اہلکاران وآفیسران کے نرغے میں، بھتہ ملنے پر ڈی ایف او شاردہ ڈویژن بھی خاموش ، منڈکرو میں چینسہ ، روٹر ، آرامشینوں کاآزادنہ استعمال عروج پر ،بلاک آفیسر کی نگرانی میں منڈکرو ارشاد ہاؤس کی تعمیر جاری ،1لاکھ 20ہزار روپے میں درجن سے زائد درخت رات کی تاریکی میں کٹوادیئے گئے ۔

(جاری ہے)

بااثر شخص رات دن گیسٹ ہاؤس اور ارشاد ہاؤس کی تعمیر میں مگن ہے ، فاریسٹ گارڈ اور بلاک آفیسر نے خطیر رقم کی وصولی کے بعد حصہ بقدرجسہ حکام بالاکو پہنچا دیاگیاجس پر تحفظ جنگلات کمیٹی شاردہ کے احتجاج کے باوجود ایکشن نہیں لیاگیا، گزشتہ روز تحفظ جنگلات کمیٹی کے راہنما حاجی رحمت اللہ نے آٹھ مقام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ جنگلات کی ملی بھگت بالائی نیلم میں جنگلات کاقتل عام جاری وساری ہے ، بلاک آفیسر ، فاریسٹ گارڈ کی ملی بھگت منڈکر ومیں بااثر شخص جنگلات کی کٹنگ پر پابندی کے باوجود ارشاد ہاؤس کی تعمیر کیلئے 12 سے زائد درخت کاٹے گئے، متعلقہ بلاک آفیسر اشرف خان اور فاریسٹ گارڈ بااثر شخص کے ہاؤس کی تعمیر کیلئے سردھڑ کی بازی لگارہے ہیں جبکہ عوام علاقہ نے کھریگام اور شاردہ محکمہ جنگلات کے حکام کو تحریر ی طور پر آگاہ بھی کیالیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی ، تحفظ جنگلات کے سربراہ حاجی رحمت اللہ ، پرویز نیازی ، محمد دین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب ، ناظم جنگلات سے مطالبہ کیاہے کہ شارد ہ منڈکرو میں جنگل کے قتل عام کانوٹس لیتے ہوئے جنگل کے تحفظ میں ہماری معاونت کی جائے بصورت دیگر متعلقہ ڈی ایف او اور بلاک آفیسر وگارڈ کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے احتساب رجوع کیاجائیگا۔