نوجوان ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں‘ نوجوانوں کے مسائل حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ کھیل کوفروغ دیا جائے‘نوجوان تعلیم حاصل کریں اور کھیل پر توجہ دیں

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی نوجوان کھلاڑیوں سے بات چیت

ہفتہ 13 جون 2015 15:05

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر مرکزی انجمن تاجران و صدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ نوجوان ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کے مسائل حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ کھیل کوفروغ دیا جائے۔نوجوان تعلیم حاصل کریں اور کھیل پر توجہ دیں تو صحت مند معاشرے کے قیام میں مددمل سکتی ہے۔

آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں نوجوان منشیات اور دیگر برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔کھیل پر تمام تر توجہ دیں تاکہ ان برائیوں سے بچا جا سکے۔ حکومت عملی طور پر کھیل کیلئے سہولیات دے۔ اسٹیڈیم تعمیر کرے۔ دیہاتی علاقوں میں گراؤنڈ تعمیر کیے جائیں ۔ تاکہ نوجوانوں کی دلچسپی کھیل کی طرف بڑھے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ مخصوص لابی نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔

نوجوان نسل ہمارا قیمتی مستقبل ہے۔ ان کے مسائل کو حل کیا جائے ۔ اور نوجوانوں کے لیے اکیڈمیاں بنائی جائیں تاکہ وہ تعلیم بھی حاصل کریں اور ساتھ دیگر کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کوٹلی روڈ سیکٹر ایف ون آفتاب پارک میں آفتاب شہید ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر نوجوان کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

آفتاب ٹینس کرکٹ ٹورنا منٹ کا فائنل میچ بوم بوم الیون اور کھنگر الیون کے درمیان ہوا۔جو عقیل عباس کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بوم بوم الیون نے جیت لیا۔ قبل ازیں چوہدری محمد نعیم اور ان کے ہمراہ انجمن تاجران کے مرکزی عہدیداران سیکرٹری جنرل انجمن تاجران تنویر احمد غازی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ محمد یاسین، جاوید چوہان، چوہدری وقاص وکی، جاوید الرحمن اور دیگر آفتاب پارک پہنچے تو انتظامیہ کمیٹی کے ممبران شہزاد شکیل، حسین شکیل، امان شکیل، حمزہ، مظہر ،وقاص مظہر، عثمان مظہر ، راجہ حارث، عدیل الرحمن، راجہ آفاق کے علاوہ سینکڑوں نوجوانوں نے چوہدری محمد نعیم کا بھرپور استقبال کیا۔

پھولوں کے ہار پہنائے۔ چوہدری محمد نعیم نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو جہاں بھی میر ی ضرورت محسوس ہو میں حاضر ہوں اور نوجوانوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھوں گا۔ حکومت نوجوان نسل کو بہتر سہولیات دے تاکہ وہ بے راہ روی کا شکار نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :