ادارہ ترقیات میرپور آزاد کشمیر کا پہلا ادارہ ‘افسران اور ماتحت ملازمین کی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری ہو گی

ہفتہ 13 جون 2015 15:05

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) ادارہ ترقیات میرپور آزاد کشمیر کا پہلا ادارہ ہے جس میں جملہ افسران اور ماتحت ملازمین کی حاضری کی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور راجہ امجد پرویز علی خان 15جون2015بروز پیر صبح آٹھ بجے ادارہ ترقیات میرپور میں بائیو میٹرک سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ترجمان ادارہ ترقیات میرپور وپبلک ریلیشن آفیسر محمد یونس مغل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے سے ادارے کے ملازمین کے فرائض منصبی کی جہاں صحیح معنوں میں ادائیگی ہوگئی وہاں حاضری کی پڑتال بھی اسی سسٹم کے تحت کہ جائے گی اس سسٹم کی تنصیب سے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :