یونان ، بائیکرز کی سنسنی خیز پرفارمنس ، شائقین دم بخود

ہفتہ 13 جون 2015 15:04

یونان ، بائیکرز کی سنسنی خیز پرفارمنس ، شائقین دم بخود

ایتھنز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جون۔2015ء) آسٹریلیا کے کلنٹن مور نے کچے ٹریک پر شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ، ایکس فائٹرز ورلڈ ٹور ایونٹ میں بائیکرز کی شاندار پرفارمنسز مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایکس فائٹرز ورلڈ ٹور کے سنسنی خیز مقابلوں میں 10 ہزار سے زائد مداحوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سننسی خیز مقابلوں میں بائیکرز نے کرتب دکھا کر شائقین سے خوب داد وصول کی ۔ آسٹریلیا کے کلنٹن مور نے کچے ٹریک پر عمدہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ یہی نہیں ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھی کلنٹن مور 100 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں ۔ فرانسیسی بائیکر ٹام پیجز نے بھی منفرد کرتب دکھا کر مداحوں کا لہو گرمایا ۔ آسٹریلوی روب ایڈلبرگ تیسرے جبکہ فرانس کے ڈیوڈ رینالڈو چوتھے نمبر پر رہے ۔