متاثرین منگلا ڈیم نے پاکستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی کے لیے جو قربانیاں دی ہیں ان کا کوئی نعم البدل نہیں ‘وزیراعظم عبدالمجید کی ہدایات پر متاثرین منگلا ڈیم کیلئے بنائے نیوسٹی اور سمال ٹاؤنز میں تمام ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا رہا ہے‘نیو سٹی کے سیکٹر Dاور Eکے مسائل حل کرکے پانی ،سیوریج سسٹم اور سٹریٹ لائٹس نصب نہیں ہیں وہاں یہ سہولیات دیں گے
ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقار اعظم کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 13 جون 2015 15:04
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقار اعظم نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم نے پاکستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی کے لیے جو قربانیاں دی ہیں ان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی ہدایات پر متاثرین منگلا ڈیم کے لیے بنائے جانے والے نیوسٹی اور سمال ٹاؤنز میں تمام ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا رہا ہے ۔
نیو سٹی کے سیکٹر Dاور سیکٹر Eکے جملہ مسائل حل کریں گے ۔جہاں جہاں پانی ،سیوریج سسٹم اور سٹریٹ لائٹس نصب نہیں ہیں وہاں یہ سہولیات دیں گے۔سیکٹر Eمیں قبرستان کے لیے جگہ ہموار کر دی گئی ہے ۔سیکٹر Eاور سیکٹر Dمیں تعلیمی اداروں او رمساجد سمیت دیگر ضروری مسائل بھی حل کیے جائیں گے ۔(جاری ہے)
متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی نیو سٹی میں اپنا دفترقائم کر رہی ہے جہاں متاثرین کی شکایات ان کی دہلیز پر سن کر حل کریں گے ۔
مقامی ،مہاجرین،متاثرین اطمینان رکھیں ان کے مسائل کے حل کے لیے ایم ڈی ایچ اے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیوسٹی میں مقامی متاثرین کے لیے بنائے جانے والے سیکٹر Eکے دورہ کے دوران مقامی متاثرین منگلا ڈیم کی طرف سے دیے جانے والے استقبالیہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت متاثرین منگلا ڈیم ایکشن کمیٹی کے صدر چوہدری اللہ دتہ نے کی جبکہ تقریب سے متاثرین منگلا ڈیم کے راہنماؤں چوہدری نظارت ،چوہدری محمد طارق اورمحمد عتیق نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر متاثرین منگلا ڈیم ایکشن کمیٹی کے صدر چوہدری اللہ دتہ ،چوہدری نظارت اور چوہدری محمد طارق نے سیکٹر Eاور سیکٹر Dمیں قبرستان کے لیے جگہ ہموار کرنے پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور ڈی جی منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر Dاور سیکٹر Eمیں بقیہ ترقیاتی کاموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین اپنی آبادکاری کو یقینی بنائیں۔ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقار اعظم نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کی جملہ پریشانیوں اور مسائل سے پوری طرح اگاہ ہوں ۔ہماری کوشش ہے کہ متاثرین کے فوری حل طلب مسائل پہلے مرحلے پر حل ہوں جبکہ دیگر مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر جلد حل کیے جائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ واپڈا کی طرف سے جو کام باقی رہ گئے ہیں انھیں بھی مکمل کروایا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ بعض مسائل کے حل میں دیر سویر ہو جاتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان مسائل سے ہم غافل ہیں ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہمیشہ متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل کے حل کے لیے مضبوط موقف اختیا ر کیا اور متاثرین کے مسائل وفاقی حکو مت کی سطح پر اٹھائے ہیں ۔اس موقع پر انھوں نے سیکٹر Eاور سیکٹر Dمیں پانی ،بجلی اور سٹریٹس لائٹس کی بحالی کی یقین دہانی بھی کروائی ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.