عوام بیدار ہوچکے وہ اپنے حقوق پر نہ ڈاکہ ڈالنے دیں گے اور نہ ہی منصوبوں کو کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے،عبدالرشید ترابی

ہفتہ 13 جون 2015 15:04

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہعوام بیدار ہوچکے وہ اپنے حقوق پر نہ ڈاکہ ڈالنے دیں گے اور نہ ہی منصوبوں کو کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے،پروجیکٹس کی شفاف عمل درآمد کے لیے ناگزیر ہے کہ محکمے مقامی کیونٹی سے شیئر کریں مانیٹرنگ کا نظام بنائیں تاکہ کرپشن او رناقص تعمیرکا سلسلہ ختم ہوسکے،تعمیراتی منصوبوں پر کیونٹی بیسٹ مانٹیرنگ کا نظام قائم ہوتو اچھے نتائج برآمدہوسکتے ہیں،ہمارے مسائل کی جڑکرپٹ قیادت اور کریشن کا چلن ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ایسا نظام قائم کرے گی جس سے مخلوق خداکی فلاح ہوگی،شہداء کے مشن کا تقاضاہے کہ آزاد خطے میں قرآن وسنت کا دیا ہوا نظام قائم ہو،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے بنی منہاساں روڈ کی ناقص تعمیرکے حوالے سے بنے والے احتساب بیورو کے معائینہ کمیشن نے ملاقات کی اس موقع پر اور عوامی وفود سے گفتگو،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ریاست کے وسائل کا درست استعمال کیا جائے اور کرپشن ختم کی جائے تو یہ خطہ یورپ سے آگے جاسکتا ہے ،انھوں نے کمیشن کو کہاہے کہ آپ اس منصوبے میں کریشن کرنے والوں اور منصوبے کی ناقص تعمیر کرنے والوں کی تحقیقات کریں اور جو مجرم ہے اس کو سامنے لائیں اور اس کو سزا دیں تاکہ یہ کلچر ختم ہو اور قومی منصوبے اچھے اندازسے مکمل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس وسائل ہیں اور مسئلہ صرف قیادت کا ہے قوم درست فیصلہ کریں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ کرپشن اور ظلم کے خلاف ہمارا جہا د جاری ہے اور جب تک یہ ختم نہیں ہوہمارا جہاد جاری رہے گا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر کرپشن کو ختم کرے گی اور ایسا صاف اورشفاف نظام قائم کریں گے جس میں سب کو انصاف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :