ارادھیا نان سٹاپ بولتی ہے ، امیتابھ بچن

ہفتہ 13 جون 2015 14:54

ارادھیا نان سٹاپ بولتی ہے ، امیتابھ بچن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ہالی وڈ بک بی امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ان کی پوتی ارادھیا نان سٹاف بولتی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب ارادھیا ڈیڑ ھ سال کی تھی تو اس نے آئی پیڈ پر کیمرہ کھلنا شروع کر دی تھی انہوں نے کہا کہ ارادھیا نے اسی عمر میں اپنے من پسند کارٹون بھی تلاش کرنے شروع کر دیئے تھے انہوں نے کہا کہ اگر آج میں ستر سال پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ آج چھوٹے بچے بھی کتنے ایڈوانس ہیں اور ہمارا وقت کتنا سادہ تھا جب ہم صرف پتھروں ، سائیکلوں سے کھیلتے تھے اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں جانتے تھے ۔