لائیوسٹا ک کی ترقی اور جانوروں کے متعدی امراض سے بچاؤ کیلئے موثر حکمت عملی کی اشدضرورت ہے، لائیوسٹاک ماہرین

ہفتہ 13 جون 2015 14:21

سلانوالی ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)لائیوسٹاک ماہرین نے کہاہے کہ ملک میں لائیوسٹا ک فارمنگ کو جدیدخطوط پراستوار کر کے اور جانورو ں کو بیماریوں سے محفوظ رکھ کر اس شعبہ کو زیادہ سے ز یاد ہ ترقی دی جاسکتی ہے جس کے نتیجہ میں زیاد ہ منافع بھی کمایا جا سکتا ہے جو نہ صرف ملک کے کثیر زر مباد لہ کما نے کا اہم ذریعہ بنے گا بلکہ آمدنی میں نمایاں اضافے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں کسانوں میں خوشحالی آئے گی، جانوروں میں متعد ی امراض کی وجہ سے اموات کی شرح میں اضافے اورپیداوار میں کمی کی وجہ سے ملک کو بڑے نقصان کاسامنا ہے انتہائی سخت مو سم پانی کی دستیابی میں کمی غیرصحت مندماحول چراگاہوں کی کمی کی وجہ سے جانوروں میں متعد ی امراض کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے متعدی امراض سے بچاؤ کیلئے جانوروں میں با رشوں سے پہلے مطلوبہ ویکسینیشن نہ کرائے جانے کی صورت میں جانو رو ں کے بیماریوں میں مبتلا ہو جا نے کے علاو ہ ان بیماریوں کے منتقل ہو نے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ایسے صورت میں متاثر ہ علاقے کے پانچ سے 10کلومیٹر کے علاقے کو متاثر ہ علاقہ یہ خطرنا ک علاقہ قراردے کر دیگرعلاقوں کے جانوروں کی متاثر ہ علاقے اور جانوروں سے دور رکھنے کے علاو ہ فور ی طور پر تمام احتیاطی تدابیراختیارکرنا چاہیے تا کہ بیمارجانوروں کا فور ی طور پر مطلوبہ علاج ہوسکے اس حقیقت سے انحرا ف نہیں کیاجاسکتا کہ پاکستان میں جانوروں کی اچھی اقسام پائی جاتی ہے جودودھ اورگوشت کی پیداوار کے لحاظ سے بہت عمدہ ہے ا س وقت پاکستان میں جانوروں کی مجموعی تعداد 13کروڑ کے لگ بھگ ہے ان میں سے 45فیصدبڑے سائز اور55فیصدچھوٹے سائز کے جانور شامل ہے پاکستان میں پائی جانے وا لی راوی نیلی اورکھندی بھینسیں سندھ کی لا ل سندھی گائے اورپنجاب کی ساہیوال نسل کی گا ئے کاشمار بہترین دودھ دینے وا لے جانوروں میں ہوتا ہے ڈیری فارمنگ کیلئے زرعی علاقے نہا یت موزوں ہے جبکہ نیم بنجر علاقوں میں بیف فارمنگ اور مکمل بنجرعلاقوں میں و ول اوور میٹ فارمنگ کیلئے ماحول نہا یت موزوں رہتا ہے لائیوسٹا ک مصنوعات میں گوشت اوردودھ کے علاوہ کھا ل اون بھی اہم بر آمدی اشیاء ہے جن سے کثیر زرمبادلہ کمایاجاسکتا ہے عمد ہ کوالٹی کا او ن حاصل کرنے کیلئے جانورون کا صحت مند ہو نا اور کھا ل کا کیڑے سے صاف نہا یت ضروری ہے کھاد کو اچھے طریقے سے سوکھنا اور سائنسی اصولوں کے تحت اسٹورکرنا بھی نہایت اہم ہے اگر لائیوسٹا ک کی برآمدی پالیسی کو موثر انداز میں لاگو کیا جا ئے تو پاکستان کو ا سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے ۔