جڑواں شہروں میں پیٹرول اور سی این جی بحران شدت اختیار کر گیا

ہفتہ 13 جون 2015 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) جڑواں شہروں میں پیٹرول اور سی این جی کا جن بے قابو پیٹرول کی شدید قلت اور سی این جی سٹیشن کے مالکان نے بحران کا اصل ذمہ دار حومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈوانس ادائیگی کے باوجود پیٹرول پمپس کو گزشتہ ایک ہفتے سے پیٹرول کی فراہمی معطل اور حکومتی اعلان کے باوجود سی این جی فراہم نہیں کی جا رہی ۔

پیٹرول کی قلت کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ وزارت پٹرولیم کے مطابق ملک میں پٹرول اور سی این جی کی قلت مصنوعی ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء کے کئے گئے سروے میں پیٹرول مالکان نے بتایا کہ پیٹرول تو مل رہا ہے مگر جتنا درکار ہے اتنا نہیں مل رہا ۔ ہماری ضرورت سے آدھی سے بھی کم مقدار میں پیٹرول دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کو ہم بمشکل پوارا کرتے ہیں ۔ ٹیکسی ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز نے بتایا کہ سی این جی تو پہلے ہی سے نہیں مل رہی اب ہمارے لئے پیٹرول کا جن بھی بوتل سے غائب ہو رہا ہے حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ہر ممکن سہولت مہیا کریں حکومت دعوے تو بڑے بڑے کرتی ہے مگر دعوے صرعف دعوے ثابت ہوتے ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل آئل ، وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے آئن لان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں پیٹرول اور سی این جی کی قلت نہیں ہے ۔ ہمارے پاس اس وقت تک 95 ہزار ٹن آئل کے ذخائر موجود ہے اور 30 ہزر ٹن آئل 14 جون کو ملک بھر میں پہنچ جائیگ ا اور 17 ہزار ٹن آء ل کی سپلائی کل جڑواں شہروں میں کر دی گئی تھی جبکہ 60 ہزار ٹن شیل کا جہاز لے کر پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :