کراچی :ایس ایس پی راوانوار کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 14:14

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) : ملیر کینٹ کے قریب راؤ انوار کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا. تفصیلات کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ایس ایس پی را انوار کے قافلے پر حملہ کیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق دہشت گرد راؤ انوار کے قافلے کی ریکی کر رہے تھے. تاہم دہشت گردوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ پولیس کی مزید نفری کو طلب کر کے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے. پولیس کے مطابق ایس ایس پی راؤ انوار گاڑی میں ہی موجود ہیں اور محفوظ ہیں.

متعلقہ عنوان :