پشاور ‘ پولیس کا سرچ آپریشن ‘ دو اشتہاریوں اورپچیس افغان باشندوں سمیت 100مشتبہ افراد گرفتار ‘ اسلحہ ‘منشیات بر آمد

ہفتہ 13 جون 2015 14:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پشاور تھانہ پشتخرہ کی حدود میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرایئک آپریشن کرتے ہوئے دو اشتہاریوں اورپچیس افغان باشندوں سمیت100 مشتبہ افرادکو گرفتار کر کے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی گئی پولیس کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کر تے ہو ئے اپریشن کے دوران دو اشتہاریوں اور غیر قانونی طور پر مقیم پچیس افغان باشندوں سمیت سوافراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ومنشیات برآمد کر لی گئی ،پولیس نے اسلحہ ومنشیات کو اپنے قبضے میں لے کر گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :