رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 13 جون 2015 14:05

اسلام آباد ۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2014-15ء کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیوں میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2014ء تا مئی 2015ء کے دوران ایف بی آر نے 2.21ٹریلین روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایف بی آر نے 1.95ٹریلین روپے کے ٹیکسز کی وصولیاں کی تھیں۔ اسطرح جاری مالی سال میں تیرہ فیصد زائد ٹیکسز وصول کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :