مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مسلم لیگ کے دو کارکنوں کیخلاف پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا

ہفتہ 13 جون 2015 14:03

سرینگر ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے جموں وکشمیر مسلم لیگ کے دو کارکنوں کے خلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جاوید احمد نائیکو اور سہیل احمد کلوال نامی کارکنوں کو رواں برس اپریل میں ایک ریلی کے دوران پاکستان کا جھڈا لہرانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دونوں کارکنوں کے خلاف اب کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کالا قانون لاگو کیے جانے کے بعد جاوید احمد نائیکو کو سینٹرل جیل سرینگر جبکہ سہیل احمد کلوال کو کپواڑہ سب جیل میں منتقل کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کے خلاف بھی15اپریل کی ریلی کے دوران پاکستان کا جھنڈ الہرانے پر 23اپریل کو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا تھا ۔ ریلی کا انعقاد بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے نئی دلی سے واپس سرینگر لوٹنے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ مسرت عالم بٹ اس وقت کوٹ بھلوال جیل جموں میں نظر بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :