مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادیا
تازہ ترین : 1
مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادیا

مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادیا

سرینگر ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر اور کپواڑہ میں لوگوں نے بھارت مخالف مظاہروں کے دوران پاکستان کا پرچم لہرا دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لوگ سرینگر کے علاقے نوہٹہ اور کپواڑہ کے مختلف مقامات پر سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اس دوران پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا۔ یا د رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں کے دوران آزادی پسند کشمیری بھارتی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی کا جھڈا لہرانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 14:03:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں