بیرسٹر ترمبو کا شہید کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت

ہفتہ 13 جون 2015 14:03

سرینگر ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(آر) کے سرپرستِ اعلیٰ بیرسٹر عبدلمجید ترمبو نے 2008اور 2010کی احتجاجی تحریکوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر ترمبو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شہید نوجوانوں نے اپنی جوانیاں لٹا کر اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک ہر قیمت پر جاری رکھا جائے ۔ بیرسٹر ترمبو نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی مبنی برحق تحریک آزاد ی کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے لیکن ہٹ دھرمی اور جارحانہ پالسی سے اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بھارتی جبر و استبدا د کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے تحریک آزادی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

بیرسٹر ترمبو نے کہا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کشمیر کے حوالے سے انتہائی جارحانہ عزائم رکھتی ہے جسکے خلاف آزادی پسند رہنماؤں کو ایک موثر حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے مسلح بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں سوپور میں شہید ہونے والے حریت کارکن الطاف احمد شیخ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :