پاکستان کرکٹ بورڈ کی ریویو کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 13 جون 2015 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ریویو کمیٹی کا اجلاس ، چیئرمین پی سی بی شہریار خان، نجم سیٹھی، سبحان احمد، وسیم باری اور اقبال قاسم نے شرکت کی ،کمیٹی نے کھلاڑیوں، کوچز، سیلکٹرز اور بورڈ کے معاملات چلانے والے ذمہ داران کو پاکستان کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیا ہے،۔ ناقص فیلڈنگ، کم فٹنس، سلیکشن میں عدم تسلسل، مثبت سوچ کی کمی اور اسٹرٹیجک سوچ نہ ہونا رواں برس ورلڈکپ میں پاکستان کی ناکامی قابل ذکر وجوہات ہیں۔

کمیٹی نے متفقہ طور پر اپنے ریویو کو ورلڈکپ کے بعد پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا جہاں قومی ٹیم کو اپنی تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کو اظہر علی اور شاہد آفریدی کی قیادت میں تمام ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مصباح الھق نے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرکے ٹیم کو مکمل شرمندگی سے بچالیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کچھ شعبوں کو ہائی لائٹ کرتے ہوئے کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ان میں مضبوطی لانے کی ضرورت ہے، ان شعبوں اسٹرٹیجک سوچ بچار، فیلڈنگ، فٹنس، منتخب کرکے اس پر قائم رہنے کی پالیسی اور مثبت ٹیم کلچر وغیرہ شامل ہیں۔ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی کارکردگی پر ہر دورے کے بعد نظر ثانی کی جائے، کمیٹی کے مزید اجلاس اس حوالے سے منعقد ہوں گے"۔حیرت انگیز طور پر ریویو کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں باؤلرز اور بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی پر کسی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا۔