ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، ونسنزو نیبالی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

ہفتہ 13 جون 2015 13:58

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، ونسنزو نیبالی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

فرانس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پرتگال کے روئی کوسٹا نے فرانس میں جاری ریس کا چھٹا مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ ریس میں مجموعی طور پر ٹور ڈی فرانس کے چیمپئن ونسنزو نیبالی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ فرانس میں جاری سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ 183 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔ ریس دوران ہونے والی بارش بھی سائیکلسٹس کا جوش ٹھنڈا نہ کرسکی۔

(جاری ہے)

پرتگال کے روئی کوسٹا نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 29 منٹ 23 سیکنڈز میں طے کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹور ڈی فرانس کے چیمپئن ونسنزو نیبالی نے 5 منٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔ سپینش سائیکلسٹ الجینڈرو ولوریڈ تیسری جبکہ میزبان ملک کے ٹونی گیلوپین چوتھی پوزیشن پر رہے۔ ریس میں مجموعی طور پر اطالوی سائیکلسٹ ونسنزو نیبالی نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔