کیویز کا شاندار کم بیک : دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی ،راس ٹیلر نے دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 119 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ،کین ویلیمسن نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 93 رنز بنائے

ہفتہ 13 جون 2015 13:58

اوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)اوول: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دیاوول میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 398 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو 46 اوورز میں 379 رنز کا ہدف دیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 46 اوورز میں 365 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے ہیلز اور مورگن نے عمدہ بیٹنگ کی۔ہیلز نے 49 گیندوں میں 54 رنز بنائے۔ ان کو سینٹنر نے آوٴٹ کیا۔مورگن نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 47 گیندوں میں 88 رنز بنائے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کلم نے اننگز کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات روس ٹیلر اور کین ویلیمسن کی شاندار بیٹنگ تھی۔دونوں بیٹسمینوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 121 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 119 جبکہ کین ویلیمسن نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 93 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے دو جبکہ سٹیون فن، کرس جارڈن، لیم پلنکٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔برمنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست دے تھی۔