کراچی : سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس ، اپوزیشن اراکین کا احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 13:57

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) : سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے جس میں سید مراد علی شاہ سندھ کا آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور شور شرابہ شروع کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا، اپوزیشن کا احتجاج اب بھی جا ری ہے، اسپیکر آگا سراج درانی نے اپیل کی کہ بجٹ تقریر تو کرنے دیں . تاہم اپوزیشن اسپیکر کی اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے، دوسری جانب اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سید مراد علی شاہ نے بغیر وقفے کے اپنی بجٹ تقریر جاری رکھے ہوئے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ بجٹ پیش ہو رہا ہے اور اپوزیشن سننے تک کو تیار نہیں ہے.