ویمنز فٹبال ورلڈ کپ :سوئٹزرلینڈ نے ایکواڈور کو رونڈ ڈالا
تازہ ترین : 1
ویمنز فٹبال ورلڈ کپ :سوئٹزرلینڈ نے ایکواڈور کو رونڈ ڈالا

ویمنز فٹبال ورلڈ کپ :سوئٹزرلینڈ نے ایکواڈور کو رونڈ ڈالا

کینیڈا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جون۔2015ء) ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کی کھلاڑیوں نے ایکواڈور کی ایک نہ چلنے دی اور حریف ٹیم کے خلاف 10-1 سے کامیابی سمیٹ لی جبکہ جاپان اور آسٹریلیا نے بھی اپنے گروپ میچز جیت لیے ۔ کینیڈا میں ویمنز فٹبال ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایونٹ میں گروپ سی کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ اور ایکواڈور کی پلیئرز آمنے سامنے ہوئیں ۔

سوئٹزرلینڈ کی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اورایک کے مقابلے 10 گولز داغ کر کامیابی سمیٹی ۔ سوئٹزرلینڈ کی جانب سے فیبین ہم ،رومانہ بیک مین نے گولز کی ہیٹرک سکور کی ۔ گروپ سی کے ہی ایک اور میچ میں جاپان کی کھلاڑیوں نے کیمرون کو 1 کے مقابلے 2 گولز سے ٹھکانے لگایا جبکہ گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے نائیجیریا کو 2-0 سے مات دی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کیاہ سیمون نے دو بار فٹبال کو جال کی راہ دکھائی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 13:53:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں