پہلی ایس این جی پی ایل آل پاکستان رینکنگ ٹینس چمپین شپ میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے ..
تازہ ترین : 1
پہلی ایس این جی پی ایل آل پاکستان رینکنگ ٹینس چمپین شپ میں واپڈا کے ..

پہلی ایس این جی پی ایل آل پاکستان رینکنگ ٹینس چمپین شپ میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے برتری ثابت کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) واپڈاکے کھلاڑیوں نے پہلی ایس این جی پی ایل آل پاکستان رینکنگ ٹینس چمپین شپ میں تینوں ٹائٹل جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی۔ چھ روزہ چمپین شپ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام کاسموکلب باغ جناح میں منعقد ہوئی۔ چمپین شپ کے اختتامی روز ، مینز سنگل کے فائنل میں واپڈا کے عقیل خان نے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کے شہزاد خان کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دی۔

قبل ازیں واپڈاہی کے کھلاڑی چمپین شپ میں مینز ڈبل اور ویمنزسنگل کے ایونٹس میں بھی فاتح رہے ۔مینز ڈبل کے فائنل میں واپڈا کے شہزاد خان اور یاسر خان نے واپڈا ہی کے عقیل خان اور ہیرا عاشق کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دی۔ ویمنز سنگل کے فائنل میں واپڈا کی خنشا بابر نے واپڈا ہی سے تعلق رکھنے والی نور ملک کو 7-5 اور 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چمپین شپ میں واپڈا، پاکستان ایئر فورس ، زرعی ترقیاتی بنک اورسوئی نادرن گیس کے کھلاڑی شریک ہوئے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 13:48:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں