نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 13رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی

ہفتہ 13 جون 2015 13:43

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 13رنز ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان انگلینڈ کوڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 13رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی گراؤنڈ اوول میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا‘ کیوی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 398رنز سکور کئے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیلر119‘ ولیم سن 93‘ مارٹن گپٹل 50‘ برینڈن میک کولم نے 39 اور رونچی 33رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹوکس نے 2‘ سٹیفن فن ‘ جورڈن اور پلنکٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

399رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے 40اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے تو بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا۔تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے میچ شروع نہ ہوسکا جس پرڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو 13رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے مورگن 88‘ ہیلز54‘ جے سی بٹلر 41‘ جوئے روٹ 39 اور پلنکٹ 44رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ‘ سینٹنر نے 2-2 اور ناتھن میک کولم نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ میں 119رنز بنانے پر ٹیلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 210رنز کی شکست دی تھی۔