میرا پولیس سے کوئی اختلاف نہیں‘ سندھ کے وزراء 230 ارب روپے کے غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہیں‘ رینجرز نے سندھ حکومت کے کردار کو بیان کردیا

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی آرام باغ تھانے میں بیان ریکارڈ کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 جون 2015 13:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ میرا پولیس سے کوئی اختلاف نہیں‘ سندھ کے وزراء 230 ارب روپے کے غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہیں‘ رینجرز نے سندھ حکومت کے کردار کو بیان کردیا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو آرام باغ تھانے میں بیان ریکارڈ کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا عدالت میں پیپلز پارٹی کے وکلاء اور کارکنان نے تشدد کی کوشش کی اور اپنے آپ کو بچانے کیلئے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر چڑھ گیا میرا پولیس سے کوئی اختلاف نہیں انہوں نے کہا رینجرز نے سندھ حکومت کے کردار کو بیان کردیا ہے سندھ کے وزراء 230 ارب روپے کے غیر قانونی دھندوں میں شامل ہیں۔