قومی مفاد، خود مختاری اور قومی افتخار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مادر وطن کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، بلوچستان ،فاٹااور کراچی میں دشمن جارحانہ کارروائیوں میں ملوث ہے،ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،دنیا پاکستان کے سیکیورٹی تحفظات کی حمایت اورتسلیم کرتی ہے،ایل او سی پر جنگ بندی، معاہدے کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں،

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کانیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 13:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عزم کا اعادہ کیاہے کہ قومی مفاد، خود مختاری اور قومی افتخار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مادر وطن کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، بلوچستان ،فاٹااور کراچی میں دشمن جارحانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،دنیا پاکستان کے سیکیورٹی تحفظات کی حمایت کرتی ہے،ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں،پاکستان نے امن کیلئے ہمیشہ دوسری قوموں سے تعاون کیا،آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ عوام کے ساتھ مل کر جیتیں گے،اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کے عوام کی قسمت بدل جائے گی، دشمن کے اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قومی مفاد اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہر قربانی اور قیمت دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہمارے سیکیورٹی تحفظات تسلیم کرتی ہے،بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دشمن جارحانہ کارروائیوں میں ملوث ہے،ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امن کیلئے ہم نے ہمیشہ دوسری قوموں کا ساتھ دیا اور تعاون کیا۔