ودیا بالن خان ہیروز کے ساتھ فلمیں کیوں نہیں کرتیں؟

ہفتہ 13 جون 2015 13:33

ودیا بالن خان ہیروز کے ساتھ فلمیں کیوں نہیں کرتیں؟

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ خان ہیروز کے مقابل فلمیں نہیں کرتیں۔ ودیا بالن ہیں جنہیں ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے چوتھا خان بھی کہا جاتا ہے۔ ودیا بالن نے آج تک عامر خان، سلمان یا شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی۔ اس حوالے سے جب ایک ٹی وی انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں خان ہیروز کے ساتھ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتیں تو انہوں نے اس سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی خان ہیروز کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا۔ اگر خان ہیروز کے ساتھ مجھے کوئی ایسی فلم ملی جس میں میرے لئے اداکاری کا مارجن ہوا اور میرا کردار بھی مضبوط اور جاندار ہوا تو میں وہ فلم ضرور کروں گی۔ ان ہیروز کے مقابل فلم میں اکثر ہیروئنز کا کردار بہت کمزور ہوتا ہے اور میں ایسا کردار نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ صرف چنائی ایکسپریس میں دیپیکا کا کردار اتنا ہی مضبوط تھا جتنا اس فلم میں شاہ رخ کا تھا لیکن دوسری تمام ایسی فلموں میں ساری کہانی ان ہیروز کے گرد ہی گھومتی ہے۔