ڈیوس کپ ٹائی ، لینڈر پیس بھارتی ٹینس ٹیم سے باہر

ہفتہ 13 جون 2015 13:29

ڈیوس کپ ٹائی ، لینڈر پیس بھارتی ٹینس ٹیم سے باہر

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جون۔2015ء) بھارتی ٹینس پلیئر لینڈر پیس آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلا ف ڈیوس کپ ٹائی میں حصہ نہیں لیں گے اور ان کی عدم موجودگی میں چار رکنی بھارتی ٹیم منتخب کی گئی ہے جس میں سنگلز مقابلوں کیلئے سومدیو دیوورمن اور یوکی بھامبری کو شامل کیاگیا ۔

(جاری ہے)

روہن بوپننا اور سکیت مے نینی سترہ سے انیس جولائی تک کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹائی کے ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیں گے جب کہ رام کما راماناتھن کو بطور متبادل پلیئر چنا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :