کمر کی انجری میں مبتلا کیوی آل راونڈر کورے اینڈرسن انگلینڈ کیخلاف بقیہ سیریز سے باہر

ہفتہ 13 جون 2015 13:26

کمر کی انجری میں مبتلا کیوی آل راونڈر کورے اینڈرسن انگلینڈ کیخلاف بقیہ ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جون۔2015ء) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے سبب انگلینڈ کیخلاف حالیہ سیریز کے باقی میچز میں شرکت سے محروم ہو گئے ہیں جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کی ٹیم انتظامیہ نے بھی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

24 سالہ کھلاڑی لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران سٹریس فریکچر سے متعلق کمر کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جنہیں اب وطن واپس بھیجا جا رہا ہے ۔ کورے اینڈرسن دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے جہاں مہمان ٹیم نے شاندار کامیابی کی بدولت سیریز برابر کر دی تھی جبکہ انہیں منگل کو ایجبسٹن میں سیریز کا پہلا ون ڈے کھیلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا تھا جہاں ان کی ٹیم بدترین شکست سے دوچار ہوئی تھی ۔