فاٹا کے نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں روزگار فراہم کیا جائیگا
حکومت قبائلی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی، گورنرمہتاب احمدخان عباسی
ہفتہ 13 جون 2015 13:20
پشاور۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) خیبر پختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی یوتھ ایمپلائمنٹ سکیم کے تحت قبائلی علاقوں سے پانچ ہزار بے روزگار نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک جن میں سعودی عرب، دوبئی اور قطر شامل ہیں بھیجا جائیگا جس کیلئے فاٹا ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (FDWP)نے دو کروڑ ساڑھے باسٹھ لاکھ روپے نان اے ڈی پی سکیم کے تحت منظور کردئیے ہیں جن سے پہلے مرحلے میں فاٹا کے 350نوجوان بیرون ملک بھیجے جائیں گے۔
گورنر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے یوتھ ایمپلائمنٹ پیکیج کا اعلان کیاہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں فاٹا کے نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں روزگار فراہم کیا جائیگا۔(جاری ہے)
ان نوجوانوں میں فاٹا میں قائم مختلف تربیتی سنٹروں میں زیر تربیت نوجوان بھی شامل ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ اس پیکیج کے تحت تقریباً 5000افراد کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک سعودی عرب، دوبئی اور قطر میں مختلف کاروباری اداروں میں روزگار فراہم کیا جائیگا اور اس سلسلے میں پاکستان آرمی ڈیٹا اکھٹا کر رہی ہے۔گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ فاٹا یوتھ ایمپلائمنٹ پیکج کے نفاذ کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کی غرض سے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں فاٹا نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں روزگار کیلئے بھیجوانے کے تمام امور شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روانگی سے قبل تمام لوازمات پورے کئے جا رہے ہیں جن میں پاسپورٹ کی تیاری ، میڈیکل، ویکسی نیشن، ویزا، نادرا کارڈ کی تیاری ، ہوائی جہاز کا ٹکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہر نوجوان پر اٹھنے والے اخراجات کا 75 فیصد خرچہ FDWPبرداشت کریگی جبکہ باقی 25فیصد رقم پاک فوج کے ذرائع سے فراہم کیا جائیگا۔دریں اثناء گورنر سردار مہتاب احمد خان نے پاک فوج کی جانب سے فاٹا کے بے روزگار نوجوانوں کو بیرونی ممالک میں روزگار کی فراہمی کے لئے شروع کردہ فاٹا یوتھ ایمپلائمنٹ پیکیج کو سراہتے ہوئے اسے فاٹا کے نوجوانوں کیلئے انتہائی سود مند منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فاٹا کے بے روزگار نوجوانوں کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے نوجوانوں نے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں بلکہ امن و امان کی بحالی اور فاٹا کی تعمیر نو میں بھی فوجی جوانوں کی کوششیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ روزگار کی فراہمی کی یہ نئی سکیم فاٹا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے مثبت نتائج برآمد ہو نگے اور قبائلی عوام اپنے بچوں کو بیرونی ممالک میں بہتر روزگار ملنے پر خوشی اور اطمینان محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ذریعہ آمدن ملنے سے قبائلی نوجوانوں اور انکے خاندانوں کی معیار زندگی بہتر ہو سکے گی۔ گورنر نے کہاکہ حکومت قبائلی عوام کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کریگی اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.