کاشتکار دھان کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کاشت کر یں،محکمہ زراعت
ہفتہ 13 جون 2015 13:20
لاہور ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کاشتکار دھان کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کی کاشت شروع کر یں۔
(جاری ہے)
محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق دھان کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل منظور شدہ اقسام میں سپرباسمتی، باسمتی 370-، باسمتی 385-، باسمتی پاک (کرنل باسمتی)، باسمتی 2000-، باسمتی 515-، پی ایس 2-، پی کے 386- اور باسمتی 198-(صرف ساہیوال، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کے لئے)کی پنیری یکم جون سے 20جون تک کاشت کریں جبکہ شاہین باسمتی کی پنیری کاموزوں وقت کاشت 15جون سے 30جون تک ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کاشتکار ہائبرڈ اقسام وائی 26-، پرائیڈ 1-، شہنشاہ 2-، پی ایچ بی 71-اور آرائز سوئفٹ کی پنیری کی کاشت 20مئی سے 15جون تک مکمل کریں۔ انہوں نے بتایاکہ سال 2015-16میں صوبہ پنجاب میں 4.44ملین ایکڑ رقبہ دھان کے زیر کاشت لایا جائے گا جس سے 3.5ملین ٹن پیداوا رحاصل ہوگی۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.