کاشتکاروں کو لہسن ، کدو ، سبزیوں کی کاشت بڑھانے کی ہدایت

کاشتکاروں کو لہسن ، کدو ، سبزیوں کی کاشت بڑھانے کی ہدایت

فیصل آباد ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لہسن ، کدو ، سبزیوں کی کاشت اور عوام کو ان کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کچن گارڈننگ پروگرام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں تا کہ انہیں زیادہ بہتر ، تازہ اور زرعی ادویات و سپرے سے پاک سبزیاں مل سکیں ۔ محکمہ کے ترجما ن نے کہا کہ حدیث نبویﷺ ہے کہ ''جس دسترخوان پر سبزیاں ہوتی ہیں اس دسترخوان پر فرشتے آتے ہیں''۔ انہوں نے کہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ لہسن کا استعمال بھی کیا کرو کیونکہ اس سے بہت سے بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حضرت محمد ﷺ نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ جب ہانڈی پکایا کرو تو اس میں کدو ڈال لیا کرو کیونکہ یہ غمگین دلوں کیلئے تقویت ہے ۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 13:17:16

اپنی رائے کا اظہار کریں