خون کے عطیات کا عالمی دن کل منایا جائے گا
ہفتہ 13 جون 2015 13:17
فیصل آباد ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کے عطیات کا عالمی دن کل اتوار کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ امسال ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے کا عنوان" سیف بلڈ فار سیونگ مدرز" ہے۔مذکورہ دن کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومتوں سمیت تمام ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ، سٹی ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ تمام شہروں میں خصوصی تقریبات ،کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے واکس بھی منعقد کی جائیں گی نیز بڑے شہروں میں بلڈ کیمپس بھی لگائے جائیں گے جہاں شہری تھیلا سیمیا اورخون کی کمی کا شکار دیگر مریضوں کے علاوہ قدرتی آفات، ناگہانی واقعات ، ٹریفک حادثات سمیت دیگر واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے خون کے عطیات فراہم کریں گے۔
(جاری ہے)
ا نہوں نے کہا کہ خون کی کمی کا شکار لوگوں کیلئے خون کاعطیہ دینا قومی حب الوطنی کا تقاضہ ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ورلڈ بلڈ ڈونرزڈے کے دن کارل لینڈ سٹینر کی سالگرہ بھی منائی جاتی ہے جس نے خون میں اے ، بی ، او بلڈ گروپس سسٹم دریافت کر کے نوبل پرائز حاصل کیا۔
انہوں نے بتا یا کہ ورلڈ بلڈ ڈونرزڈے کے دن عوام کو خون کے عطیات دینے کی اہمیت، اس کی ترغیب ، ضرورت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتا یا کہ ترقی پذیر ممالک میں ا گرچہ ہر ایک ہزار افراد میں سے 10افراد خون کا عطیہ دیتے ہیں لیکن اس شرح میں اضافہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایمر جنسی ، ٹراما کیسز، ٹریفک حادثات ، اینیمک خواتین و بچوں ، کینسر کے مریضوں ، سیکل سیل انیمیا ، تھیلا سیمیا ، ہیمو فیلیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کی تبدیلی و بلڈ ٹرانسفیوژن کی ضرورت ہوتی ہے جن کیلئے خون کے عطیات دینا ہر محب وطن شخص کا فرض ہے ۔انہوں نے بتا یاکہ اس موقع پرعوام میں خون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا جائے گا کہ خون کا ایک قطرہ ضرورت کے وقت کس قدر افادیت رکھتا ہے۔ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.