فیصل آباد میں ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع
تازہ ترین : 1

فیصل آباد میں ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع

فیصل آباد ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)حکومتی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں ناقص ،پانی ملا اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا جو رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گا جبکہ اس مقصد کیلئے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر کی سربراہی میں ویٹرنری ڈاکٹرز پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ضلع بھر میں قصابوں کی دوکانوں پر چھاپے ماریں گی اور پانی ملاو مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ پانی ملا اور مضر صحت گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے قصابوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے جائیں گے اور ذمہ داران کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 13:15:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں