پنجاب میں پولیس گردی جاری‘ ننکانہ صاحب میں زمین کے تنازعے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ہفتہ 13 جون 2015 13:08

پنجاب میں پولیس گردی جاری‘ ننکانہ صاحب میں زمین کے تنازعے پر پولیس ..

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پنجاب میں پولیس گردی جاری ہے‘ ننکانہ صاحب کے علاقے شاکوٹ میں زمین کے تنازعے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے علاقے میں کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقے شاکوٹ میں زمین کے تنازعے پر پولیس کانسٹیبل اور مقامی افراد کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی کہ اسی دوران پولیس اہلکار نے اپنی سرکاری رائفل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ملزم آلہ واردات لہراتا ہوا جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ننکانہ صاحب تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے پولیس نے تمام خارجی اور داخلی چیک پوسٹوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اہل علاقہ میں بھی شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لواحقین نے مقامی سڑک بند کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پنجاب پولیس کی فائرنگ کی یہ چوتھی بڑی واردات ہے جس میں 2 افراد پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں اس سے قبل سانحہ مادل ٹاؤن میں پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 14 افراد جبکہ ڈسکہ میں 3 اور راولپنڈی میں بھی 2 حقیقی بھائی جاں بحق ہو گئے تھے

متعلقہ عنوان :