متحارب گروپوں کی فائرنگ سے گورنر گلگت بلتستان کے قریبی ساتھی قتل

ہفتہ 13 جون 2015 13:07

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سانگلہ ہل کے قریب تحصیل شاہ کوٹ میں دو متحارب گروپوں کی فائرنگ سے گورر گلگت بلتستان برجیس طاہر کے قریبی ساتھی نجاب خان ٹھیکیدار ، اور ان کا ساتھی موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے ،جبکہ فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق اس واقعہ پر شاہ کوٹ میں تاجروں نے کاروبار بند کر دیا اور سراپا احتجاج بن گئے ۔

واضح رہے دو ہفتے قبل تحصیل شاہ کوٹ کے انجمن تاجران کے مرکزی صدر جاوید سدھو کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

جاوید سدھو پاکستان نے مسلم لیگ ن تحصیل شاہ کوٹ کے صدر ذوالفقار سدھو کے بڑے بھائی تھے قتل ہونے والوں میں نجابت خان ٹھیکیدار کا شمار برجیس طاہر کے دست راست میں ہوتا تھا۔ شاہ کوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی نعشیں قبضے میں لے لی ہیں ورثہ نے تھانہ شاہ کوٹ کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی کی ۔ مقتولین میں نجابت بھٹی اورٹھیکیدار محمد طارق شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ واقعہ سے چند لمحے قبل ایلیٹ فورس لاہور کے کانسٹیبل شاہد رشید اور نجابت بھٹی کے درمیان بجری اٹھانے پر جھگڑا ہوا جس پر پولیس کانسٹیبل نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :