صدر ممنون حسین اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے پرسوں سعودی عرب روانہ ہونگے

ہفتہ 13 جون 2015 13:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین اہلخانہ کے ہمراہ (پیر ) عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے اور ان کا خاندان اخراجات اپنی جیب سے ادا کریگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین اور ان کے خاندان کا یہ سفر قومی ایئر لائن کی شیڈول فلائٹ سے ہوگا ۔ صدر مملکت خاتون اول اور دیگر اہلخانہ اکانومی کلاس میں سفر کرینگے صدر مملکت کا یہ دورہ ایک ہفتے پر مشتمل ہوگا اس دوران صدر مملکت ذاتی دوستوں پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے بھی ملاقاتیں کرینگے صدر مملکت کی سعودی حکمرانوں اور اعلیٰ حام سے ملاقاتیں متوقع ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :