وفاق کے بعد پنجاب کے بجٹ سے ملک بھر کے عوام سخت مایوس ہوئے ‘ انجینئر یاسر گیلانی

ہفتہ 13 جون 2015 12:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب کے بجٹ سے ملک بھر کے عوام سخت مایوس ہوئے ہیں ،اس بجٹ سے سرکاری ملازمین کی مالی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 7.

(جاری ہے)

5 فیصد اضافہ ان سے سنگین مذاق ہے ،ملک بھر کے سرکاری ملازمین اس بجٹ پر سراپا احتجاج ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں سوفیصد اضافہ ضروری ہے ایک سال میں اشیاء صرف کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں ،بلوں میں بہت اضافہ ہوگیا ہے ،عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ،آنے والے وقت میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام کے لئے مزیدمشکلات پیدا ہوں گی سب سے زیادہ متاثر سرکاری ملازمین ہوں گے،مسلم لیگ ن کی حکومت سرکاری ملازمین کے حقوق غصب نہ کرے اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :