بد نام زمانہ جیل گوانتانا موبے سے 6 قیدی عمان منتقل
تازہ ترین : 1

بد نام زمانہ جیل گوانتانا موبے سے 6 قیدی عمان منتقل

واشنگٹن ۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) امریکا نے بد نام زمانہ جیل گوانتانا موبے سے 6 قیدیوں کو عمان منتقل کر دیا ہے جس کے بعد گوانتانا موبے میں رہ جانے والے قیدیوں کی تعداد 116ہوگئی ہے ۔ امریکی محکمہ دفاع کے جاری بیان کے مطابق قیدیوں کی عمان منتقلی گوانتاناموبے جیل کو بند کر نے کے براک اوباما کے منصوبے کا حصہ ہے اور اس منصوبے میں تعاون کرنے پر امریکا عمان حکومت کا شکر گزار ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عمان منتقل کئے جانے والے قیدیوں کا تعلق یمن سے ہے اور وہ 13سال سے زائد عرصہ سے گوانتاناموبے جیل میں قید تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 12:38:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں