سویڈن میں کاربم دھماکے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
تازہ ترین : 1

سویڈن میں کاربم دھماکے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

سٹاک ہوم ۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں ایک کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ مقامی پولیس کے ترجمان کیمیلا فوگل ہیمر نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ گوتھن برگ کے قریب ایک چوراہے پر ہوا جہاں ایک کار زور دار دھماکے سے تباہ ہوگئی ۔ ترجمان کے مطابق دھماکے کے وقت کار میں چار سے پانچ افراد سوار تھے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور بچے سمیت متعدد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق کار دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 12:38:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں