سیز فائر کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ، ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،آرمی چیف
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 12:32
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء): ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیول اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے نیول کے جوانوں کو اعزاز شمشیر سے نوازا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوان ملک کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں ملک کے لیے اگر کوئی بھی قربانی دینا پڑے تو اس سے ہرگز دریغ نہ کریں، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا ہمارے سکیورٹی تحفظات کی حمایت کرتی ہے اور تسلیم بھی کرتی ہے، دنیا، پاکستان کے، کراچی، بلوچتسان ، فاٹا اور سرحد پار سکیورٹی خدشات سے بھی بخوبی واقف ہے، ان کا کہنا تھا فاٹا ، بلوچستان میں قتل و غارت دشمن کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے، سیز فائر کی خلاف ورزی بھی دشمن کی ایک سازش ہے.
انہوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ اور بقا کے لیے ہر قیمت دینے کو تیار ہیں. پاکستان امن کے لیے دوسرے ممالک سے تعاون کرنے کو بھی تایر ہے تاہم ملک کی سلامتی اور ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.، انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے اچھے نتائج مل رہے ہیں. آرمی چیف نے کہا کہ چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ضرور بنے گا کیونکہ اس سے نہ صرف پاکستان کی عوام کو بلکہ پورے خطے کی عوام کو فائدہ ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کو بھی ترقی کی راہ پر لائیں گے کیونکہ وہاں سے دوسرے ممالک کے ساتھ در آمدات اور بر آمدات کو موثر طریقے سے انجام دے سکیں گے.مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.