کوٹلی،محکمہ بر قیات کی بقایاجات ریکوری کے دوران ڈیوٹی مجسٹر یٹ پر حملہ آور ہونیوالے ملزمان کیخلاف مقد مہ درج

ہفتہ 13 جون 2015 12:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) محکمہ بر قیات کی بقایاجات ریکوری کے دوران ڈیوٹی مجسٹر یٹ پر حملہ آور ہونے والے ملزمان کے خلاف مقد مہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق محکمہ برقیات کی بقایاجات کی ریکوری کے لیے فگوش جانے والے ڈیوٹی مجسٹر یٹ نائب تحصیلدارالطاف حسین پر حملہ آور ہونے والے ملزمان نثارولد یسین اورزاہد ولد نثار کے خلاف سر کاری امور میں ر کاوٹ ڈالنے کے الزام میں APC/504/34/353/186کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی واضع رہے کے ملزمان کے زمے1129000روپے کی رقم بقایا ہے جبکہ محکمہ بر قیات کے سب انجینیر پر بقایاجات کی وصولی کے دوران بجلی سرعام بجلی چوری کر نے اورسر کاری ملا زم پر دوران ڈیوٹی حملہ کر نے والے محمد قدیر ،محمد طاہر ،محمد امداد، ماسٹر نثار کے خلاف محمد مقصود شرازی کی درخواست پرپولیس نے ملزمان کے خلاف APC504/147/149/34186کے تحت مقد مہ درج کر کے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :