کوٹلی، نامعلوم ماں نومولود کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ،پولیس نے بچی چڑھوئی کی بے اولاد ..
تازہ ترین : 1

کوٹلی، نامعلوم ماں نومولود کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ،پولیس نے بچی چڑھوئی کی بے اولاد فیملی کے حوالے کردی

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) نا معلوم ماں نومولود کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئی، پولیس نے بچی قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد بچی چڑہوئی کی بے اولاد فیملی کے حوالے کر دی ۔تفصیلات کے مطا بق بچی کو گود لینے والی خاتون نے بتایا کے اس کی ایک عزیزہ ڈ سٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل تھی اس کیساتھ والے بیڈ پر ایک عورت بچی چھوڑ کر باہر چلی گئی کافی دیر انتظار کے بعد عورت واپس نہ آئی ،بچی کے رونے پر عملہ کو اطلاع دی جس نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو بلایا جس نے پولیس کو کال کی پولیس نے بچی قبضہ میں لیکر مجسٹریٹ کے سا منے پیش کر بے کے بعد مجھے سونپ دی بچی کو گود لینے والی خاتون نے بتایا کے اس کی شادی کو25سال ہو گئے ہیں اور اس کی کوئی اولاد نہیں ہے اللہ نے اس کو اس بچی کی صورت میں اولاد دی ہے اور وہ بہت خوش ہے ۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 12:28:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں