بھارتی جنگی جنون کے مقابل پوری قوم، کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، سردار عابد حسین عابد

ہفتہ 13 جون 2015 12:28

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد نے پاکستان مخالف بھارتی بیان پر سخت ردعمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کے مقابل پوری قوم اور بالخصوص کشمیر ی سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ قومی سطح پر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جو دشمن کے ناپاک غزائم کو خاک میں ملانے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے وہ راولاکوٹ میں چک کے مقام پر اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ پروگرام سے خطا ب کر رہے تھے جوپیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن سہیل رفیق کی وفات کی وجہ سے انتہائی سادگی سے منعقد کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ سہیل رفیق میرا درینہ ساتھی تھا جس کی وفات سے پارٹی اور میرے حلقہ احباب میں بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا اس موقع پر سہیل رفیق مرحوم کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے مرحوم کے لئے دعا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی انہوں نے کہا کہ میرا وزیر بننا مجھ پر اللہ کی خصوصی عنایت ، حلقہ کے لوگوں کی دعاؤں،پارٹی قیادت اور سیاست برائے خدمت کی نیت کا نتیجہ ہے اور الحمداللہ پہلی مرتبہ ڈی ڈبلیوپی سے چک کا ہسپتال منظور ہو چکا ہے چہڑھ میں سائنس ماڈل کالج کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مزید پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض پیپلز پارٹی حلقہ 3کے صدر عامر خورشید نے انجام دیئے جبکہ تقریب صدارت سرادر عارف نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جنرل سیکرٹری ،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سند ھ زون سردار نزاکت ،ثاقب فاروق ، افتخار ایڈووکیٹ ، سابق سیکرٹری صدارتی امور قاضی صابرحسین ، سردار ریاض ، سردار ظریف ، نمبر دار حلیم ، راجہ امیر ، خواجہ لطیف ، اشرف چکوی ،طاہر محمود اور پیر مرتضی نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے وزیر اطلاعات کے سیاسی کیرئیر ، جمہوریت اور عوامی حقوق کے دفاع کے لئے دی جانے والی قربانیوں اور قائدانہ صلاحیتوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 3جون کو راولاکوٹ میں بطور وزیر حکومت آمد پر ان کا فقیدالمثال استقبال جس میں نظریات اور پارٹیوں کو بالائے طاق رکھ کر پورے حلقہ سے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی یہ ان کی حلقے کی ترقی کے لئے کوششوں اور عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت ہے ۔