امریکہ، ایوان کی مخالفت پر ٹریڈ اتھارٹی بِل تاخیر کا شکار

ہفتہ 13 جون 2015 12:21

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان نے صدر براک اوباما کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ ایشیا پیسیفک تجارتی معاہدے سے متعلق بِل کی اہم شقوں کو مسترد کردیا ۔ ایوانِ نمائندگان نے اوباما انتظامیہ کی جانب سے بِل میں تجویزہ کردہ اس منصوبے کو بھاری اکثریت سے مسترد کردیا جس کا مقصد ایشیائی ممالک کے ساتھ امریکہ کے تجارتی معاہدوں کے نتیجے میں بے روزگار ہونے والے امریکیوں کو مالی مدد فراہم کرنا تھا۔

ایوان کے ڈیمو کریٹ اور ری پبلکن دونوں جماعتوں کے ارکان کی اکثریت نے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کی۔ بِل کی مخالفت میں 302 ووٹ آئے جب کہ ایوان کے صرف 126 ارکان نے اس کی حمایت میں ووٹ دیا۔تاہم ایوان نے مجوزہ تجارتی معاہدے پر دیگر ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کی جانے والی اتھارٹی کی مدت میں توسیع کا قانون معمولی اکثریت سے منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

لیکن بے روزگار کارکنوں کی مدد کیلیے پیش کیا جانے والا منصوبہ رد ہونے کے سبب ایوان کی جانب سے 'ٹریڈ پروموشن اتھارٹی' کا منظور کیا جانے والا بِل قانون کی شکل اختیار نہیں کرسکے گا۔بِل کی حمایت کرنے والے ایوان کے ایک ری پبلکن رکن نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما رد کی جانے والی شقیں منگل کو ایوان سے دوبارہ منظور کرانے کے لیے ارکان کو آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اگر ری پبلکن ارکان کی کوششیں کامیاب رہیں تو صدر اوباما 'ٹریڈ پروموشن اتھارٹی' کے مکمل بِل پر دستخط کردیں گے جس کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔

متعلقہ عنوان :