سانگلہ ہل ، دو متحارب گروپوں میں فائرنگ ، ٹھیکیدار ساتھی سمیت موقع پر جاں بحق

ہفتہ 13 جون 2015 12:14

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سانگلہ ہل کے نواح میں شاہکوٹ میں دو متحارب گروپوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹھیکیدار نجابت خان نامعلوم ساتھی سمیت موقع پر جاں بحق ہوگیا‘ تاجروں نے واقعہ پر کاروبار بند کرکے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق سانگلہ ہل کے نواحی علاقے شاہکوٹ میں دو متحارب گروپوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹھیکیدار نجابت خان نامعلوم ساتھی سمیت موقع پر جاں بحق ہوگیا تاجروں نے واقعہ پر کاروبار بند کرکے احتجاج کیا ملزمان جائے حادثہ سے فرار ہوگئے مقتولین کے ورثاء نے میتوں کو شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں۔

متعلقہ عنوان :