Live Updates

اگر میٹرو بنانا گناہ ہے تو یہ گناہ 100بار کرونگا‘ پاکستان میٹرو فلاحی منصوبہ ہے ،تنقید بے جا کی جارہی ہے‘ پاکستان کا مستقبل تابناک بنانا ہماری زمہ داری ہے، ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے، نوجوانوں کو ہنر مند بنادیا تو دنیا کی کوئی قوم ہمارا مقابلہ نہیں کرسکے گی‘ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا سکل ایکسپو2015 کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 12:14

اگر میٹرو بنانا گناہ ہے تو یہ گناہ 100بار کرونگا‘ پاکستان میٹرو فلاحی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر میٹرو بنانا گناہ ہے تو یہ گناہ 100بار کرونگا‘ پاکستان میٹرو فلاحی منصوبہ ہے تنقید بے جا کی جارہی ہے‘ پاکستان کا مستقبل تابناک بنانا ہماری زمہ داری ہے ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے نوجوانوں کو ہنر مند بنادیا تو دنیا کی کوئی قوم ہمارا مقابلہ نہیں کرسکے گی‘ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

وہ ہفتہ کو سکل ایکسپو2015 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا طلباء پر سرمایہ کاری مستقبل روشن کی نوید ہے سکل ڈویلپمنٹ سے نوجوانوں وک باعزت روزگار مہیا کیا جاسکتا ہے اور نوجوانوں پر توجہ دے کر ہی ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے ٹیوٹا پنجاب میں پوری ذمہ داری سے کام کرکے پنجاب حکومت کے ویین کی عکاس کررہا ہے اور نوجوان طبقے کے مستقبل کے لئے بیرونی اداروں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کو شعار بنانے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کررہی ہیں ہم پاکستان کو بچانے کے لئے دہشت گردوں کے ناسور سے جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تین سالوں میں بیس لاکھ لوگوں کو ہنر مند بائیں گے ملک میں امن کے لئے سکیورٹی ادارے دن رات کام کررہے ہیں فوجی جوان بھی کامیابی سے آپریشن ضرب عضب جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات