جیروم ٹیلر کی کیریئر بیسٹ باؤلنگ، 6 آسٹریلوی بلے باز میدان بدر کئے

ہفتہ 13 جون 2015 12:11

جیروم ٹیلر کی کیریئر بیسٹ باؤلنگ، 6 آسٹریلوی بلے باز میدان بدر کئے

کنگسٹن۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر جیروم ٹیلر نے آسٹریلیا کے خلاف جمیکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 47 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، یہ ان کی کیریئر بیسٹ باؤلنگ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیوڈ وارنر، شان مارش، سٹیون سمتھ، ایڈم ووجز، شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ وہ اب تک 41 ٹیسٹ کی 70 اننگز میں 122 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔