جمیکا ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 399 رنز پر آؤٹ، سٹیون سمتھ نے 199 رنز کی اننگز کھیلی، جیروم ٹیلر کے 6 شکار
ہفتہ 13 جون 2015 12:11
کنگسٹن۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) آسٹریلوی ٹیم جمیکا ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 399 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سٹیون سمتھ نے 199 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، بدقسمتی سے وہ ایک رن کے فرق سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ جیروم ٹیلر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈین ٹیم آسٹریلوی مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کھیل کے اختتام تک اس نے 143 رنز پر 8 وکٹیں گنوا دیں۔
جرمائن بلیکووڈ 51 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کو 256 رنز خسارے کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن میں ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 258 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 399 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی۔(جاری ہے)
سٹیون سمتھ نے 199 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور 21 چوکے شامل تھے، بدقسمتی سے وہ ایک رن کے فرق سے کیریئر پہلی ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے۔
یاد رہے کہ وہ گزشتہ سال بھارت کے خلاف بھی 192 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ شین واٹسن 25 ، بریڈ ہیڈن 22 ، مچل جونسن 5 ، مچل سٹارک 6 اور جوش ہیزل ووڈ 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جیروم ٹیلر نے کیریئر بیسٹ باؤلنگ کی اور 47 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم آسٹریلوی مضبوط باؤلنگ اٹیک کو اعتماد کے ساتھ کھیلنے میں ناکام رہی اور کھیل کے اختتام تک اس کی 143 پر 8 وکٹیں گر گئیں۔ میزبان ٹیم کو 256 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ جرمائن بلیک ووڈ 51 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ کریگ براتھویٹ 4 ، ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے راجیندرا چندریکا صفر، ڈیرن براوو 14 ، شین ڈورچ 13 ، شائی ہوپ 26 ، کپتان دنیشن رامدین 8 اور ویراسیمی پرموئل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.