ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات کی ممکنہ جاسوسی کی تحقیقات شروع

ہفتہ 13 جون 2015 12:10

ماسکو۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سوئس اور آسٹرین حکام ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی ممکنہ جاسوسی کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ماسکو میں موجود انٹرنیٹ سکیورٹی کمپنی کیسپیرسکی کے مطابق جن ہوٹلوں میں جوہری مذاکرات ہوئے انکی سائبر نگرانی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں استعمال کئے گئے سافٹ ویئر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس جاسوسی کے پیچھے کسی حکومت کا ہاتھ ہے۔ ایران اور6عالمی طاقتوں کے مابین جوہری مذاکرات آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ میں ہو رہے ہیں۔ اسرائیل ایران کے ساتھ کسی ممکنہ جوہری معاہدے کی مخالفت کرتا رہا ہے، تاہم ی مشرق وسطی میں حکام نے اس واقعے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :