کراچی، پنچایت کا حکم نہ ماننے پر محنت کش پر کتے چھوڑ دیئے گئے،شدید زخمی

ہفتہ 13 جون 2015 12:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سندھ کے علاقے ڈھرکی میں پنچایت کے حکم پر جرمانہ ادا نہ کرنے باثر افراد نے محنت کش پر کتے چھوڑ دیئے جس سے متاثرہ شخص شدید زخمی ہوگیا،گاؤں والوں نے ہسپتال لے جانے سے انکار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سندھ کے علاقے ڈھرکی کے گاؤں سانکو میں پنچا یت کا جرمانہ ادا نہ کرنے پر با اثر افراد نے مبینہ طور پرمحنت کش پر کتے چھوڑ دیئے۔

(جاری ہے)

کتوں کے کاٹنے سے متاثر شخص وزیر کوبھر شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاؤں کے لوگوں نے متاثرہ شخص کو ہسپتال لے جانے سے انکار کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص کی والدہ نے بتایا کہ بااثرافراد نے دھمکیاں دیکرلوگوں کو سپتال لیجانے سے منع کردیا جبکہ پولیس بھی ان کی کوئی مدد نہیں کررہی اور نہ ہی بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کررہی ہے ۔واضح رہے کہ دس روز قبل جرگے نے کارو کاری کے الزام میں وزیرکوبھر پرچار لاکھ روپے نقد اور دو کمسن بچیوں کو ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا تاہم رقم ادا نہ کرنے پر وزیر کوبھر پر کتے چھوڑ دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :